سعودی عرب کے ساتھ ملکر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں کویت، قطر، امارات، ترکیہ اور پاکستان مل کر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی معاشی انقلاب میں کویت، قطر، امارات اور ترکیہ کے علاوہ چین ہمارے ساتھ شامل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشہ انقلاب انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے سیکٹر پر توجہ دینے سے لایا جاسکتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عید کے فوری بعد سعودی وزیر خارجہ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا، ہم نے سرمایہ کاری کے حوالے سے کانفسز کیں، جو بہت فائدہ مند اور نتیجہ خیز ثابت ہوئیں۔
سعودی ولی عہد کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں بہت کام کیا اور آٹھ سالوں میں ملک کا نقشہ ہی بدل دیا، اُن کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اچھی پیشرفت ہوئی اور سعودی عرب نے بہت ترقی کی ہے۔