شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق،7 افراد زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش ہوئی ، اس کے علاوہ خوشاب ، مظفرآباد شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سال کی بچی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے ۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر،ڈیرا غازی خان41، حیدر آباد ،ملتان 39، پشاور 37، لاہور، مظفر آباد 36 ،کراچی، اسلام آباد 35، گلگت 31 اور کوئٹہ میں 29 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔