اسلام آباد
وزیراعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو چشمہ اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 لاکھ طلبہ کو چشمہ اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ادارے کے تحت سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ کی پہلے اسکریننگ کی جائے گی اور پھر انہیں چشمہ اور ہیرنگ ایڈ فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ روایتی طریقے سے ہٹ کر عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے صوبے کا پہلا سرکاری اسکول بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔