پنجاب: 9 مئی سے جاری بارشوں اور آندھی سے نقصانات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں 9 مئی سے جاری بارشوں اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، 3 روز کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے . رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے شہر سرگودھا، بھکر، شیخوپورہ، قصور، گجرانوالا، فیصل آباد اور چنیوٹ میں آندھی اور بارش سے نقصانات ہوئے .

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 3 روز کے دوران صوبے بھر میں 11 مکانات متاثر ہوئے 9 چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، زخمی افراد میں 4 مرد 9 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں . چنیوٹ میں 4 سالہ حنا مکان کی چھت گر ے سے جاں بحق ہوئی، شیخو پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوا . ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے . وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ الرٹ ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے . ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ریسپانڈ کریں، شہری خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں . . .

متعلقہ خبریں