گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کی خبروں پر بلوچستان حکومت کا ردعمل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی خبروں پر ردعمل جاری کردیا . بلوچستان حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سابق ایم پی اے اور ایک تنظیم کی جانب سے کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے .


بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ گوادر اور مکران کے بیشتر علاقوں سے متعلق فیصلے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں، گوادر کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں میں مولانا ہدایت الرحمان بطور ایم پی اے میٹنگز کا حصہ رہے .
ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ گودار کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں میں مولانا ہدایت الرحمان کو اعتماد میں لیا جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں