میں نواب ثناء اللہ زہری نہیں کہ آسانی سے استعفیٰ دے دوں، جام کمال خان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سیاسی بحران،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ڈٹ گئے، انکا کہناہے کہ میں نواب ثناء اللہ زہری نہیں کہ آسانی سے استعفیٰ دے دوں بی اے پی کے صدارت سے استعفیٰ گرماگرمی اور تلخیوں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے ٹویٹر پر دیاہے۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کو تسلی دیتے ہوئے جام کمال خان ڈٹ گئے انہوں نے کہاکہ میں نواب ثناء اللہ زہری نہیں کہ آسانی سے استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں میں تحریک عدم اعتماد ہوں یا دیگر معاملات سب کااکیلے سامنا کرسکتاہوں انہوں نے کہاکہ میں نے کسی کے کہنے یا مشورے پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ جاری سیاسی گرما گرمی اور تلخیوں کو کم کرنے کیلئے ٹویٹر پر استعفیٰ دیاہے۔