حیدرآباد: وزیر اعلیٰ سندھ کا ہلال احمر آٹزم ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا افتتاح


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہلال احمر اسپتال کے آٹزم ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ری ہبلیٹیشن سینٹر محکمۂ امپاورمنٹ آف ڈس ایبیلیٹیز سندھ نے بنایا ہے۔اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت حیدر آباد ڈویژن کے 4 اضلاع کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر شرجیل میمن، نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، علی حسن زرداری، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر نے شرکت کی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کارکنوں کی تجویز پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے، حیدر آباد میں 239 اسکیمیں جاری ہیں۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ مقامی سطح پر مسائل بلدیاتی ادارے حل کریں گے۔ اجلاس میں ناصر شاہ کی اسکیمز اور تجاویز پیش کرنے کے طریقۂ کار پر شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔