مائوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام


مادر وطن کی عزت وحرمت پر قربان ہوجانے والے شہداکی مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا ہےکہ مادر وطن کی عزت وحرمت پر قربان ہوجانے والے شہداکی مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ آج ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی ماں کو خاص سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹے شہید کردئیے گئے۔ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے ماں کی محبت ، حوصلہ افزائی اور دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے۔
مدرٹریسا، ڈاکٹر رتھ فا بلقیس ایدھی جیسی عظیم مائوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ماں کی خدمت دراصل انسان کے کردار کی گواہی ہوتی ہے۔اللہ تعالی نے انسان سے اپنی محبت کے تعارف کا ذریعہ ماں کو بنایا۔ماں کا رشتہ ایک سانجھااورعظیم رشتہ ہے ۔