راحیلہ درانی کی گزشتہ روز ٹراما سینٹر سول اسپتال آمد، فائرنگ سے زخمی خاتون ٹیچر کی عیادت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی گزشتہ روز سول اسپتال ٹراما سینٹر آمد۔ تفصیلات کے مطابق راحیلہ درانی گزشتہ روز ٹراما سینٹر پہنچیں جہاں انہوں نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کی عیادت کی اور جلد شفایاب ہونے کیلئے دعا کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جان محمد روڈ کوئٹہ کے قریب میں فائرنگ کر کے استانی کو زخمی کر دیا گیا تھا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا۔