کوئٹہ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول مہنگے فروخت ہونے لگے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول اوپن مارکیٹ سے مہنگے فروخت ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 20کلو آٹے کا تھیلا 2840روپے میں فروخت کیا جانے لگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1980 روپے میں دستیاب ہے،
اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 155 اور اوپن مارکیٹ میں 144 روپے میں دستیاب ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں چاول 314روپے میں دستیاب ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 345روپے میں فروخت کیے جانے لگے۔