لاہور (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف شکست اور آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے امکانات پر سوال اُٹھادیا . اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ آئرلینڈ کیخلاف شکست پر کوئی بہانہ قبول نہیں، کرکٹرز کی باڈی لینگویج کمزور دکھائی دے رہی ہے، اتنے کمبی نیشن بنائے ہیں جس سے ٹیم بری طرح متاثر ہورہی ہے .
انہوں نے کپتانی کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن بابراعظم کی ہٹادیا گیا اور پھر پچھلے کپتان کی جگہ دوبارہ انہیں لایا گیا، ٹی20 ورلڈکپ ائیر میں ٹیم ساتویں پوزیشن پر آگئی جو اصل حالت کو ظاہر کرتا ہے .
مزید پڑھیں: شاداب کو رنز پڑرہے تھے تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے! شائقین
رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ پاکستان ورلڈکپ کیسے جیت سکتا ہے جب کمبینیشن بھی درست نہیں، اوپننگ جوڑی سیٹ نہیں ہے، سیٹ بلے باز اپنی وکٹیں گنوا بیٹھتے ہیں اور مڈل آرڈر چل نہیں پارہا ہے، موجودہ صورتحال میں گرین شرٹس سیمی فائنل تک پہنچ جائیں بڑی بات ہوگی .
قبل ازیں آئرلینڈ نے پاکستان پہلے ٹی20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر دوسری بار کسی بھی فارمیٹ میں فتح حاصل کی تھی، سال 2007 میں پہلی بار آئرش ٹیم نے گرین شرٹس کیخلاف جیت کا مزہ چکھا تھا .