بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے
ڈبلن(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔آج ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جیت بابر کی قیادت میں 45 ویں فتح تھی۔ان سے قبل انگلینڈ کے مورگن نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔یوگنڈا کے برائن مسابا نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی جب کہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے۔