چھے ہفتے قبل ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغوا صحبت پور کا رہائشی بازیاب ہوگیا
صحبت پور(قدرت روزنامہ)چھ ہفتے قبل سکھر سندھ کے علاقے سے اغوا ہونے والا صحبت پور کا رہائشی مغوی علی نواز سومرو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔ مغوی کے شہر صحبت پور پہنچنے پر شہریوں نے والہانہ استقبال کرکے پھولوں کے ہار پہنا کر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ واضح رہے کہ چھے ہفتے قبل ڈاکوﺅں کی جانب سے مغوی کے ورثا سے مبینہ طور پر تاوان مانگا تھا جس پر مغوی کے ورثا نے ڈاکوﺅں کو میڈیا کے ذریعے ہاتھوں میں کلام پاک اٹھاکر درد مندانہ اپیل کی تھی کہ ہم لوگ غریب ہیں، ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں جو آپ لوگوں کو دے سکیں جس پر علاقہ معززین نے مغوی کو باحفاظت بازیاب کروانے کی کوشش کرتے رہے اور مغوی علی نواز سومرو کو باحفاظت بازیاب کرالیا جوکہ علاقے کی معزز شہریوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔