اہلسنت کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رکا تو سخت احتجاج کریں گے، سنی علما کونسل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمدرمضان مینگل نے کہا کہ کراچی میں جماعت کے رہنماءفیاض خان کو قتل کرنا قابل مذمت ہے سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات کریں اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو مرکزی قائدین کی ہدایت پر بلوچستان میںشدید احتجاج کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ایک سازش کے تحت اہلسنت کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہر طرف بدامنی پھیلی ہوئی ہے صحابہ کرامؓ کی توہین اور کارکنوں کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جوکہ تخریب کاری ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مذموم سازشوں کے ذریعے حق و سچ کا راستہ نہیں رکے گا ہر فورم پر صحابہ کرامؓ کی عزت و ناموس کیلئے آواز بلند کی اور کرتے رہیں گے ہمارے کارکنوں اور ذمہ داروں کو نشانہ بناکر حق و سچ کے راستے سے ہٹانے کی مذموم کوششیں اور سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہے ہم کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے حکومت سندھ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر فیاض خان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت لائحہ عمل طے کرکے احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔