بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار، تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک کے دو صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں رات گئے بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر ابھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 35 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری کی محسوس کی گئی جب کہ لاہور میں گرمی کی شدت میں کمی کے بعد درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کا شہر تربت44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ ڈیرہ غازی خان، سکھر اور مٹھی میں 41 اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔جنوبی پنجاب میں ملتان اور بہاولپور جبکہ سندھ میں حیدرآباد اور نواب شاہ میں پارہ 39 ڈگری پر رہا، آزاد کشمیر میں سماہنی اور مظفر آباد سمیت کچھ دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔