.
ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)کشمور ڈیرہ بگٹی روڈ پر بڑھتی ہوئی ڈکیتی کے وارداتوں کے تناظر میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہدایت پر پولیس اور لیویز کے 4 چیک پوسٹس نے کام شروع کردیا زرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ڈیرہ بگٹی کشمور کے مرکزی سڑک پر ضلع کشمور سے متصل علاقے مزاری گوٹھ سے لے کر عنایت شاہ دربار نزد تحصیل سوئی پر مسلح ڈاکوں کی لوٹ مار نے سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی تھی گزشتہ صرف چند روز کے دوران دس سے زائد مسافر گاڑیوں کو اسلحے کی زور پر لوٹا گیا گاڑی پر سوار خواتین کے کانوں کے بالیاں نوچی گئیں جبکہ متعدد گاڑیوں کو ہی گن پوائنٹ پر مسلح ڈاکو اپنے ساتھ لے گئے اسی سلسلے میں دو روز قبل ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے قبائلی شخصیات کی سربراہی میں کشمور سوئی روڈ کو کچی کینال کے مقام بطور احتجاج دھرنا دے کر بند کردیا گیا تھا بعد ازاں سوئی کے اسسٹنٹ کمشنر نے مظاہرین نے مذاکرات کرکے سڑک کھلوایا تھا زرائع کے مطابق بدامنی کے تناظر میں وزیر اعلی بلوچستان کے حکم پر لیویز اور پولیس کے چار پوسٹ قائم کردئیے چاروں چیک پوسٹ کشمور سوئی روڈ پر صوبہ پنجاب کے حدود میں 24 گھنٹے مسافر گاڑیوں کو تحفظ فراہم کرینگے اس کے علاوہ آئندہ چند روز میں موٹر سائیکل پٹرولنگ لیویز اور پولیس مشترکہ طور پر سرانجام دیں گے . .
متعلقہ خبریں