ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائےگا . اس کے علاوہ نائب وزیراعظم چینی رہنماؤں، اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحق ڈار چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے .
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ اسحٰق ڈار کا استقبال اعلٰی چینی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کیا .
متعلقہ خبریں