آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی . چیف سیکریٹری آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ آل جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے گئے .


چیف سیکریٹری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے .
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں