حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا۔وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بالخصوص سوشل میڈیا پر حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لیا گیا ہے، ایسے تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023ء کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ معلومات ظاہر کرنے یا پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوں گے، بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔