کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم کرنا ہوگا، وزیر آبپاشی بلوچستان


ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کے مسائل سننے اور عوامی شکایات کے ازالے کےلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں چیف انجینئرکینالز ناصر مجید سپرنٹنڈنٹ انجینئرعبدالحمید مینگل ایگزیکٹو انجینئرز ظفر علی مدثر کھوسہ محمد یار مگسی مہراللہ انصاری سمیت دیگر سب ڈویژن افیسران مقامی زمیندار اور محکمے کے ملازمین موجود تھے منعقدہ تقریب کے موقع پر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید نے محکمے کی کارگردگی اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ کینال سسٹم کی بحالی اور دیگر درپیش مسائل کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے محکمہ میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ محکمے کی ساکھ کو مزید نقصان نہ پہنچے غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ٹیل کے زمینداروں کے حق میں ہے کاشتکاروں کو ان کے جائز حصے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمے کے انجینئرز ذمہ داری ہے اس لیے ٹیل کے زمینداروں کے حقوق پر کسی قسم کا ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا اوور سائز پائپ کو جلد از جلد نکالا جائے اس موقع پر متعدد لوگوں کی جانب سے صوبائی وزیر کو درخواستیں بھی پیش کی گئی جس پر صوبائی وزیر نے احکامات دیے کہ ڈیتھ کیسز پر لواحقین کی بھرتی کے آرڈر کے لیے تمام کوائف مکمل کر کے بھیجے جائیں تاکہ انہیں اپنا جائز حق فراہم کیا جا سکے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو باعزت طریقے سے روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں وزیراعلی بلوچستان اور پارٹی قائدین کی جانب سے ہمیں عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنے کے متعلق ہدایات دی جاتی ہیں جن پر ہر صورت عمل درامد کو یقینی بنایا جا رہا ہے بعدزاں محکمے کی کارگردگی اور کیے گئے اقدامات کے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے موقع پر چیف انجینئر کینال ناصر مجید اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر عبدالحمید مینگل نے انہیں کینال سسٹم کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی مشیر محنت افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی سابق صبح وزیر بابو محمد امین عمرانی میر علی حسن جاموٹ بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ اوچ کینال ربیع کینال پٹ فیڈر کینال سمیت دیگر زیلی شاخوں سے غیر قانونی واٹر چینلز کو جلد از جلد مسمار کیا جائے کچھ کینال کے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے تاکہ فیز ٹو کے متعلق اور پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کی روک تھام کے لیے چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں جو کچھی کینال سٹرکچر کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ پانی کے سیزن میں نصیر آباد ڈویژن میں موجود رہوں تاکہ منصفانہ زرعی پانی کی تقسیم کے عمل کا بخوبی جائزہ لیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ایریگیشن کے سسٹم میں بہت سی خراب یہاں پائی جا رہی ہیں جن کا تدارک کرنا انتہائی ضروری عمل ہے تاکہ محکمے کی کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔