تحریک انصاف کو بلوچستان میں مضبوط بنانا میرا نصب العین ہے، داﺅد شاہ کاکڑ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کی مضبوط تنظیم اور ادارہ بنانا میرا نصب العین و منزل ہے کسی بھی پارٹی کی کامیابی و ناکامی کا انحصار متحرک عہدیداران و تنظیم سے وابستہ ہوتا ہے، انٹرا پارٹی میں صدر بننے کے بعد تین مہینوں میں انتھک محنت سے پارٹی کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ بات تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ نے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ میرا صدر بننے کا مقصد عہدہ یا اختیار نہیں بلکہ تحریک انصاف بلوچستان کو ایک منظم ادارہ، تنظیم اور متحرک عہدیداران کا انتخاب ہے، ماضی اس کی عکاسی کرتا ہے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی صدر بننا اس بات کی دلیل ہے کہ بطور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) یوتھ ونگ میں نے ہمیشہ ذاتی مفادات، ترجیحات، اقربا پروری اور دوستی کے بجائے میرٹ، کارکردگی اور محنت کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی فیصلے کیے جس کی روشنی میں انٹرا پارٹی الیکشن میں تحریک کے کارکنان نے کامیابی دلائی جس پر میں پوری پارٹی کا مشکور ہوں پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں مرکزی ، صوبائی ، ضلعی، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی، آئی ایل ایف ، ویمن ونگ اور دیگر کی شرکت۔ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری جہانگیر رند ، نوبزادہ شریف ، داود خان اوتماخیل، جوگیزئی ،ملک فیصل دہوار، سردار زین العابدین خلجی ، عبدالباری بڑیچ، جعفر کاکڑ، اختر مندوخیل، سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ ،اشرف ناصر ، داﺅد ٹھیکیدار، سید میر علی آغا، بابر مرغزانی، سلیم کھوسہ، بخت محمد، یاسین امینی ہزارہ، صوبائی سینئر نائب صدر خورشید کاکڑ، رحمان خلجی، اسحاق ترین، علی نواز مینگل، عارف کاکڑ، ماجد تاجک ، شاکر مندوخیل، صدیق شیرانی ، ویمن ونگ منورہ منیر بلوچ ،صوبائی جنرل سیکرٹری مہوش جنجوعہ، زولیخا مندوخیل، بلال اچکزئی، برات خان خلجی ، ضلعی قلعہ عبداللہ، چمن ،پشین، موسیٰ خیل، ژوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ، نانا صاحب، بارکھان ،نصیر آباد، سبی ، دکی ، لورالائی، زیارت، ہرنائی، حب چوکی ، جھل مگسی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ اور ان کی ٹیم پر مکمل اطمینان اور سپورٹ کرنے کا یقین دلایا، آخر میں صوبائی جنرل سیکرٹری جہانگیر رند نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دن رات محنت و جدوجہد کرتے ہوئے آپ کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے تحریک انصاف بلوچستان کو ایک مضبوط تنظیم اور ادارہ بنائیں گے۔ مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف بلوچستان کے ڈسٹرکٹس نے اپنی سہ ماہی کارکردگی پیش کی گئی جس پر صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ، جہانگیر رند، مرکزی صوبائی عہدیداران و ایگزیکٹو کمیٹی کا اظہار اطمینان، پارٹی میں آئین و منشور کے مطابق ڈسپلن ، گراس روٹ لیول تک تنطیم کی تشکیل، ماہانہ پارٹی میٹنگ، پارٹی پالیسی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے ہدایات جاری کیے گئے۔