مقررین نے اعلان کیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی بروز منگل 14 مئی کو جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں مظاہرہ کریگی . جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جامعہ بلوچستان کے تمام اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین اور سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں، وکلا برادری و سول سوسائٹی سے درخواست کی کہ وہ احتجاجی مظاہرہے اور کیمپ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو گذشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف اور مالی بحران کے مستقل حل کےلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے شاھ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، پروفیسر ارسلان شاہ، نعمت اللہ کاکڑ، ڈاکٹر سعید احمد ایسوٹ ، میڈم فائزہ میر، ڈاکٹر حسن آرا مگسی، سیدشاہ بابر اور حافظ عبدالقیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین اپنی تنخواہوں اور پنشنز کےلئے سراہا احتجاج ہیں اس بابت بلوچستان صوبائی اسمبلی، پریس کلب کوئٹہ اور شہر کے مختلف شاہراہوں پر کامیاب احتجاجی مظاہرہ کئے جس کے نتیجے میں وزیر اعلی بلوچستان اور ممبران صوبائی اسمبلی نے اعلان کرکے وعدہ کیا کہ وہ بیل آٹ پیکیج فراہم کرکے موجودہ مالی بحران کو ختم کریں گے لیکن تاحال مکمل طور پر فنڈز جاری نہیں کیا گیا ہیں . مقررین نے کہاکہ چئیرمین ایچ ای سی کوئٹہ کے دورے پر آئے ہوئے ہے انکو جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں آنا چاہیے تھا اور ایچ ای سی اسلام آباد کی طرف سے سپلیمنٹری گرانٹس کے ساتھ ساتھ گورنر و بلوچستان سے بھی بیل آوٹ پیکیج جاری کراتے لیکن افسوس کہ انہوں نے جامعہ بلوچستان کو نظرانداز کیا .
متعلقہ خبریں