گوادر پاکستان نے عمان سے خریدا تھا، کسی فرد یا کمیٹی کا کوئی لینا دینا نہیں، جان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گوادر پاکستان نے عمان سے خریدا تھا، کسی فرد یا ”را“ اسپانسر شدہ یکجہتی کمیٹی کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بلوچستان حکومت نے واضح کیا کہ کوئی باڑ نہیں لگائی جائے گی، لیکن ریاست جو چاہے کرسکتی ہے۔ انہیں کوئی پریشانی نہیں تھی جب گوادر صرف چٹان اور خاک تھا۔ اب اچانک وہ گوادر کے ”مالک“ ہیں تو گوادر کی ترقی اور اس کی حفاظت کے لیے باڑ لگانے کا کمیٹی سے کیا تعلق ہے؟