جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق


ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ) جنوبی وزیرستان میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے .
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لدھا کے علاقے تنگی بدین زئی میں گھر کے اندر ہونے والا دھماکا آئی ای ڈی بم سے ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے .


ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندان حال ہی میں اپنے گھر شفٹ ہوا تھا . دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین شامل ہیں . سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بنوت خان ،بیوی، شاہ زیب اور بیٹی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں