مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے مثالی جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانے میں ہلاک کیا۔
وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر بابر خان کو خراجِ عقیدت کیا ،شہید کے بلندیِ درجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران و جوانوں کی ملکی سلامتی اور دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں ہیں،دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔