دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پرشیر افضل مروت نے کیا کہا؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آںے پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بھی وضاحتی بیان جاری کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کا مالک ہوں ، اسے پاکستان کے تمام ریگولیٹری اتھارٹیز بشمول ایف بی آر، الیکشن کمیشن کے ساتھ گزشتہ چھ سالوں سے رجسٹرڈ اور ڈکلیئر کیا گیا ہے، اس کی تصدیق ایف بی آر سے بھی کی جا سکتی ہے۔ میں نے2018 کے نامزدگی فارمز میں بھی اس کا اعلان کیا تھا۔