وزیراعلیٰ بلوچستان زمین پر حکومت کررہے ہیں یا آسمان پر، مولانا ہدایت الرحمن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گوادر سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ ہوتے ہیں تو تمام وزیر حاضر ہوتے ہیں جب وزیر اعلیٰ نہیں ہوتے ہیں تو بلوچستان اسمبلی کے وزراءحاضر نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ نہ جانے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی زمین پر حکومت کررہے ہیں یا آسمان پر حکومت کررہے ہیں دیر سے آنے والے اراکین اسمبلی کے تنخواہوں کو کاٹی جا ئے تا کہ وہ بر وقت اجلاس میں شرکت کو یقینی بنا ئیں ۔