مخالفین حمایتیوں کو قتل کررہے ہیں، عاصم کرد، من پسند افسران کی تعیناتی کی ضد چھوڑنا ہوگی، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر ریو نیو میر عاصم کر د گیلو نے کہا کہ 3روز قبل میرے پی ایس اصغر علی جتوئی کو دن دن دیہاڑے قتل کر دیا کیونکہ بولان کے عوام نے میرے مخالفین کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا ہے اس لئے اب وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں پر اتر آئیں ہیں میرے مخالفین ایسے شاطر ہیں کہ وہ ایسے وقت میں میرے حمایتیوں کو قتل کرتے ہیں جس وقت وہ باہر ہوتے ہیں تا کہ عدالتی پکڑ سے بچ سکیں ہم نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اس مسئلے کو میں کابینہ کے اجلاس میں بھی اٹھاﺅں گا خاتون رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ میں اصغر علی جتوئی کے قتل کی مذمت کرتی ہوں تاہم ہمیں چاہیے کے ہمیں اپنے حلقوں میں من پسند افسران کی تعیناتی کی ضد کو چھوڑ دیں تاکہ عوام کے جان ومال کے حفاظت کو حکومت یقینی بنا ئیں۔