مویشی منڈی کے انتظامات انتظامیہ کے مطابق اس بار منڈی میں خاص انتظامات کیے جائیں گے، منتظم مظفر حسن خان کے مطابق مویشی منڈی میں جانوروں کو رکھنے کے لیے بلاکس کو ہموار کرنے کا عمل اختتامی مرحلے میں داخل ہے، تمام سہولتوں سے آراستہ قربانی کے جانوروں کی منڈی تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر لگائی جائے گی، جس کا جلد افتتاح کردیا جائے گا . انہوں نے بتایا کہ وی وی آئی پی، وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں مجموعی طور پر 4 سے 5 لاکھ جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے . ’ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اس دینی فریضہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے خریداروں اور مویشیوں کے بیوپاریوں کو جانوروں کی خرید و فروخت میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں‘ . خریداروں کے تحفظ کے لیے چوکیوں کا قیام انہوں نے کہاکہ مختلف پولز پر بڑی لائٹس نصب کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے انتظامات کیے جارہے ہیں . ’مویشی منڈی کے مختلف بلاکس کو روشن کرنے کے لیے پول نصب کرکے لائٹس لگائی جارہی ہیں، جبکہ منڈی کے اطراف سیکیورٹی کے لیے حفاظتی چوکیاں قائم کی جارہی ہیں‘ . مظفر حسن نے بتایا کہ مویشی منڈی میں ماضی کی بارشوں اور سیلاب کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سے زیادہ بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں، مویشی منڈی کے لیے ایک ہزار ایکڑ سے زیادہ کا رقبہ مختص کیا گیا ہے جس میں وی وی آئی پی بلاک سمیت 25 بلاکس قائم کیے جارہے ہیں . کندھ کوٹ سے آئے بیوپاری نادر علی کا کہنا ہے کہ اس بار سندھ سے آئے جانوروں کی قیمت زیادہ ہے . اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ جانوروں کا راشن مہنگا ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی کا کرایہ بھی مہنگا ہے جس کی وجہ سے 3 لاکھ 50 ہزار سے لے کر 10 لاکھ روپے کا جانور ان کے پاس موجود ہے . 4 من کا بیل 3 لاکھ روپے تک میں دستیاب کشمور سے آئے بیوپاری علی اصغر کا کہنا ہے کہ جہاں سے ہم آئے ہیں وہاں تو مویشیوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں مگر یہاں پر ہم اس قیمت پر فروخت نہیں کررہے . انہوں نے بتایا کہ 3 سے 4 من کا جانور 3 لاکھ روپے سے شروع ہوگا . ان کا کہنا تھا کہ منڈی کے انتظامات ٹھیک ہیں اور پچھلی بار کی طرح اس بار بھی امید ہے کہ ہمارے سارے جانور فروخت ہو جائیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ سے قبل تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی میں گہما گہمی شروع ہوچکی ہے، سندھ اور پنجاب سے جانوروں کی پہلی کھیپ مویشی منڈی پہنچ چکی ہے .
قربانی کے جانوروں سے لدے اولین 5 ٹرک مویشی منڈی پہنچ چکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بڑے اور خوبصورت جانوروں کی ہے، ان جانوروں کو ابتدائی طور پر عارضی خیموں میں رکھا گیا ہے، جوں جوں پلاٹس کی الاٹمنٹ شروع ہوگی ویسے ہی ان جانوروں کو مختص کیے گئے پلاٹس تک منتقل کردیا جائے گا جہاں یہ فروخت ہونے تک رہیں گے .
متعلقہ خبریں