اڈیالہ جیل عمران خان کی ڈیوٹی پر مامور اسٹاف تبدیل، ٹرائل بھی منسوخ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں جاری القادر ٹرسٹ کیس ٹرائل کی سماعت سے قبل عمران خان کی ڈیوٹی پر مامور اسٹاف کو تبدیل کردیا گیا، جیل حکام کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کو بہانہ بنایا گیا۔
آج القادر یونیورسٹی کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت تھی مگر جیل حکام کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کو بہانہ بنا کر پہلے فیملی، پھر وکلا کی ملاقاتیں منسوخ کی گئیں۔
تاہم عدالتی عملہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ آج جیل میں ہونے والے القادر ٹرسٹ کیس کا جیل ٹرائل بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
عمران خان نے پرسوں بتایا تھا کہ ان سے کئی ماہ سے منسلک اسٹاف بھی اچانک تبدیل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے اڈیالہ جیل میں اس طرح کی اچانک تبدیلیوں سے پوری قوم شدید تشویش میں مبتلا ہو چکی ہے۔