اپنے کالم میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے انگلش کرکٹرز کو آئی پی ایل ادھورا چھوڑ جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کو معاہدے کرنے سے پہلے نظرثانی کی ضرورت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو کرکٹرز لیگز کو ادھورا چھوڑ رہے ہیں ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں اور انکے معاہدوں کو بھی ختم کیا جائے . سابق کرکٹر نے کہا کہ دیگر بورڈز کو آئی پی ایل کے باعث 10 فیصد کمیشن ملتا ہے جو کوئی اور لیگ ادا نہیں کرتی، اگر سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑ رہے ہیں تو بورڈز اور کھلاڑیوں پر جرمانہ کیا جانا چاہیے . بی سی سی آئی بورڈز کو خطیر رقم ادا کرتا ہے لیکن اس کے بدلے ہمیں کیا ملتا ہے؟ . واضح رہے کہ آئی پی ایل میں شریک انگلینڈ کے ٹاپ کرکٹرز جونی بیرسٹو، سیم کرن، لیام لیونگسٹون، ول جیکس اور ریس ٹوپلی، جوس بٹلر فل سالٹ اور معین علی پاکستان کیخلاف سیریز کے باعث آئی پی ایل چھوڑ کر ملک کی نمائندگی کیلئے وطن روانہ ہوگئے ہیں . پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 مئی سے ہوگا جبکہ آئی پی ایل کے پلے آف سمیت فائنل اسی دوران کھیلے جائیں گے جس میں غیرملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد شامل نہیں ہوگی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں معروف غیرملکی کی عدم شرکت پر سوال اٹھانے والے بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی .
سابق بھارتی کپتان و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز پر جرمانے، تنخواہوں میں کٹوتی کا مطالبہ کردیا .
متعلقہ خبریں