9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 9 مئی پر جوڈٰشل کمیشن بنائیں یا پھر ہمیں فوری سزائیں سنائیں . شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں .

ہمارے گھر پر چھاپے مارتے ہیں بچے اٹھاتے ہیں اور زیوراور پیسے لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں
. ملک میں انصاف مذاق بن گیا ہے . اللہ کے بعد صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے . نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں .
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے . ہماری جان چھوڑیں ہمارے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں . عمران خان سے احترام کا تعلق ہے آئندہ پیشی پر ان سے ملاقات ہوتی ہے یا نہیں معلوم نہیں . موجودہ حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں پلگ میں کچرا پھنس چکا ہے اور انجن دھواں دے رہا ہے . عوام کشمیریوں کی طرح کی نکلیں گے .
اس سے قبل شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کی درخواستیں دائر کیں . عدالت نے شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس کونوٹس جاری کیا اور سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی . آئندہ تمام مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں