نواز الدین صدیقی نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے کو اپنے کیریئر کے بہترین لمحات قرار دیدیا
ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف فلم “گینگز آف واسع پور “سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلم “سرفروش “اور “تلاش” میں کام کرنے کو اپنے کیریئر کے بہترین لمحات میں سے ایک قرار دے دیا
ایک انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے کہا کہ عامر خان کے ساتھ 2فلموں میں کام کرنا انکے لیے بہت عمدہ رہا ۔ ہم دونوں کے درمیان باہمی احترام کا تعلق ہے۔ فلم سیٹ سے ہٹ کر ہم دونوں کا تعلق بہت گہرا ہے جس میں باہمی احترام اور ایک غیر کہی افہام و تفہیم ہے۔
نواز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ عامر خان کا اپنے کام کے ساتھ جذبہ اور لگن دوسروں کےلیے حوصلہ افزاء ہیں۔ ہم دونوں کے درمیان اکثر فلم سکرپٹس اور سینز سے ہٹ کر باتیں ہوتی ہیں۔