پاکستان کی بربادی کی بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد ‘تحریک تحفظ آئین’ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی بربادی کی سب سے بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے آج بڑی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو ضمانت مل گئی ہے، اپوزیشن کا اتحاد ذاتی فائدے کے لیے نہیں ہے، ملک میں مہنگائی حد سے زیادہ ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں، ہم یہاں کسی کو گالیاں دینے نہیں آئے، جب ملک میں انصاف ہو گا تو حقیقی انقلاب آئے گا۔ جب تک معاشرے میں امن، انصاف نہیں ہو گا، انقلاب نہیں آ سکتا، سچ یہ ہے 8 فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔علاوہ ازیں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے فیصل آباد بار ایسوسی ایشن میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بدترین سیاسی مخالف کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہیں کرتے آج میں فیصل آباد کے عالم فاضل وکلاءسے مخاطب ہوں ، پاکستان کی تاریخ کا یہ واحد اتحاد ہے جو پاکستان بننے کے بعدچاہتا ہے کہ آئین کی بالادستی ، جمہور کی حکمرانی ااور ملک کی عدلیہ تمام شہریوں کیلئے برابر ہو، ملک میں مذہبی ہم آہنگی ہو اور ہر مذہب کے پیرو کار اور اس کے عقیدے کا احترام ہو ، ملک کے عوام کی ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو اور ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کی تشکیل عوام کے منتخب پارلیمنٹ سے ہو ۔ افواج پاکستان ملک کے انٹیلی جنس ایجنسیوں کا اپنے آئینی حلف کے مطابق سیاست میں کوئی حصہ نہ ہو ، ملک کی ایجنسیاں چاہے وہ فوجی ہو یا سول وہ عوام کے منتخب حکومت آنکھ اور کان کے مانند ہیں افواج ملک کی دفاع کا بہادر ٹولہ ہوتا ہے اور اپنے خون کے نذرانے سے ملک کی دفاع ان کی فرائض میں شامل ہیں ۔ دیگر کمزوریاں انسان سے نکل سکتی ہے لیکن عادت نہیں ۔ خدا کسی انسان کو بُری عادت کا عادی نہ بنائے ۔ بدقمستی سے سٹیبلشمنٹ اس بُری عادت کی عادی ہوچکی ہے وہ عوام کی حکمرانی کے خلاف اپنے کارروائیوں میں مصروف ہوتے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم ملک کے افواج کے خلاف نہیں ہم فوج کی تمام رینک کے آفیسروں کو سلام کرینگے جو آئین کی پاسداری کے پابند ہونگے جو آئین کے ساتھ کھلواڑ کریگا ہم اسے زندہ آباد نہیں کہے گے۔ آئین ملک کا سب سے اہم دستاویز ہوتا ہے اسے کسی نے نہیں چھیڑنا اور نہ ہی آئین کی پائمالی قابل برداشت ہے ، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آئین کے خلاف اقدام میں ہمارا ساتھ دیں ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تجویز کرتا ہوں اپنے اکابرین کو کہ کچھ دنوں بعد ایک ایسا اعلان کرنا چاہیے کہ جو پاکستان کے آئین کی تحفظ اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے وہ نکلیں جلوس نکالیں اور ساتھ ہی تحریک انصاف کی تحریک کو بڑھانے کیلئے اور مطالبات کے حق میں ساتھ دیں ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان کو رہا کرو کا لفظ ٹھیک نہیں یہ ایساہے جس طرح ہم کسی سے مطالبہ درخواست کررہے ہوں بلکہ عمران خان اس وقت پاکستان کی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی اکثریت کا لیڈر ہے عمران خان خیبر پشتونخوا کی ساری حکومت اس کی ، پنجاب میں اکثریت نشستیں جتیی ہیں وقت یہ تقاضا کرتا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو کم از کم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ضمانت پر رہا کردیا جائے ان کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہو کسی نے نہیں بھاگنا وہ یہیں رہیگا۔ بچے ، بچیاں جیلوں میں ہیں ایک درخواست میں کرونگا پنجاب کے حکمرانوں سے یہ بچے جو جیلوں میں گئے ان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا یہ انتہائی قابل اعتراض ، قابل مذمت ہیں آپ تھانوں میں بچوں کے کپڑے اتارتے ہیں لخ ایسی حکمرانی پر ۔ کیا آپ کے بچے نہیں ؟ پاکستان میں یہ کسی خارجی ملک نے قبضہ نہیں کیا ہے اگر خدانخواستہ پاکستان پر کوئی خارجی ملک قبضہ کرتا تو وہ بھی ایسا رویہ اختیار نہیں کرتا ہمارے لوگوں پر یہ طریقے نہیں چلے گا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں میجر بیٹھا ہے ، کمشنر کے دفتر میں بریگیڈیئر بیٹھا ہے یہ طریقہ نہیں چلے آپ کو یہ بات ماننی پڑیگی یا پھر عوام کی طاقت سے ہم یہ راستہ آپ کو دکھا دینگے آئیں ملک کو بچالیں ۔ بلوچ کیا چاہتا ہے سندھی ، پشتون ، سرائیکی کیا چاہتا ہے ، آپ آئیں میں سندھی ، بلوچ ،پشتون ،سرائیکی کو یہ گارنٹی دیں کہ آپ کے ساحل ووسائل پر پہلا حق آپ کے بچوں کا ہوگا۔ یہ آئینی گارنٹی دینی ہوگی تب یہ ملک شریک گلدستہ بن جائیگا ۔ ہم انسانوں سے اس بنیاد پر اپنے فاصلوں کو ناپنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں کہ ان کا مذہب ، قوم ، نسل ، رنگ کیا ہے ، انسان انسان کا بھائی ہے میں ذاتی طور پر مریم بی بی سے کہنا چاہتا ہوں آپ وزیر اعلیٰ پنجاب ہےں آپ کے والد وزیر اعظم رہے ہیں اس کا سلوگن بلکہ ہم سب کا سلوگن یہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو ۔ فیصل آباد کی 9قومی اسمبلی کے سیٹوں میں آٹھ اس وقت تحریک انصاف جیت چکی ہے آپ کس طرح وزیر اعلیٰ ہیں میری آپ سے استدعا ہے کہ مریم بی بی میں نے آپ کے والد کے ساتھ بھائیوں کا رویہ رکھا ہے آپ بحیثیت وزیر اعلیٰ آج آئی جی کو حکم دیں کہ اس جمہوری اتحاد کے کارکنوں کو جلسے کی اجازت دی جائے آپ کا بھی فائدہ ہوگا ہمارا بھی میں مُلا نہیں ہوں ہم سب اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں ۔ ہم سب کلمہ پڑھتے ہیں جب ہم کہتے ہیں کہ لاالا اللہ یہ بذات خود الا اللہ کے کہنے کے بغیر بغاوت ہے کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے ، صحیح مسلمان وہ ہوگا کہ ہم نے دنیا میں صرف ایک طاقت کے سامنے سر جھکانا ہوگا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے سامنے سرجھکانا ، معافی مانگنا ایمان کی کمزوری ہے خدا ہمیں ایمان کی کمزوری سے بچائیں ۔ آئیں اچھے مسلمان کی طرح اچھے لوگوں کی طرح آئین کے دفاع کی تحریک میں کھڑے ہوں ۔ پنجاب میں کہتے ہیں نہ چھیڑ ملنگا نوں، اگر آپ نے ہمیں تنگ کیا مولاناناصر صاحب چیئرمین تحریک انصاف ہم میں اب بھی اتنی طاقت ہے کہ اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو پاکستان میں کوئی ٹرین نہیں چل سکتی ، ہوائی جہاز نہیں اتر سکے گا ، ملک کا کوئی پیہ نہیں گھوم سکے گا ہمیں اس طرف مت لیکر جاﺅ۔آئین مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں ۔ نواز شریف ، مولانا فضل الرحمن ، زرداری صاحب اور سارے اکابرین ہم سب مل بیٹھ کر اس ملک کو اس دلدل سے نکال سکتے ہیں ۔