صحبت پور میں مقامی تاجر کسانوں سے کم قیمت پر گندم خریدنے لگے
صحبت پور(قدرت روزنامہ)صحبت پور کے کسان مکمل طور پریشان ہیں پاسکو سینٹر تا حال نہیں کھل سکا جعفر والے رقم دینے سے غافل ۔کسان رل گئے مقامی بیوپاریوں نے 3ہزار سے کم 28سو من گندم خریدنا شروع کیا ہے ۔ورزیر اعلیٰ بلوچستان سے نوٹس لینے کی کسانوں نے اپیل کی ہے۔ صحبت پور ضلع بھر جس میں تحصیل پہنور سنہڑی، تحصیل مانجھی پور، سب تحصیل سعید خان، تحصیل حیردین اور تحصیل فرید آباد کے علاقے گندم کی پیداوار کے حوالے نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔محکمہ خوراک کی نااہلی کی وجہ سے کسانوں سے گندم لینے کے لئے اور رقم کی ادائیگی کے جعفر آباد میں بھی دربدر ہیں جبکہ صحبت پور میں گندم خریدنا اور پاسکو سینٹر نہ ہونے وجہ سے موسمی حالات کے پیش نظر کسان اونے پونے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں کچھ عرصہ پہلے جو گندم 3 ہزار روپے میں مقامی بیوپاری خرید رہے تھے اب وہ 28 سے 25 سو روپے میں فی من گندم خرید رہے ہیں جس سے کسان نان نفقہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں کھاد کی قیمت بھی نہیں نکل رہی کسانوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے سرکاری قیمت پر گندم خریدنے کی اپیل کی ہے ۔