دُرِ فشاں کا خفیہ نکاح کس اداکار سےہوا، بھانڈا پھوٹ گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)بلال عباس اور درفشاں سلیم پاکستان کے وہ دو مقبول اداکار ہیں جو اس وقت اپنے سپر ہٹ ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اس جوڑے سے متعلق حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے سنسنی خیز ویڈیو جاری کی جس میں انہوں
نے بلال اور درفشاں کے خفیہ نکاح کا انکشاف کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
بلال عباس اور درفشاں سلیم پاکستان کے وہ دو مقبول اداکار ہیں جو اس وقت اپنے سپر ہٹ ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔
اس جوڑے سے متعلق حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے سنسنی خیز ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بلال اور درفشاں کے خفیہ نکاح کا انکشاف کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
یوٹیوبر نے اداکار عمر شہزاد اور درفشاں سلیم کے ماضی کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب عمر شہزاد ترقی کی منازل طے کر رہے تھے تو درفشاں سلیم نے ان کے ساتھ دوستی کی اور تعلقات کو محبت کی صورت میں پروان چڑھایا۔ ’
بقول عمر شہزاد درفشاں سلیم نے انہیں اس وقت لال جھنڈی دکھائی جب ان کا ڈراما ’کیسی تیری خود غرضی’ سپر ہٹ ہوا پھر اس دوران اداکارہ نے بلال عباس کے ساتھ ملاقات اور بات چیت شروع کردی جو مجھے پسند نہیں آئی۔
عمر شہزاد کے مطابق بلال اور درفشاں کی ملاقات سنگین نوعیت کی ہوتی تھیں جنہیں اداکارہ محض دوستی کا نام دیتی تھیں۔ اب جبکہ عشق مرشد میں ان دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا تو دونوں کے درمیان فاصلہ مزید کم ہوگیا اور یہ دونوں ایک ساتھ کھاتے پیتے اور گھنٹوں باتیں کیا کرتے تھے’۔
علاوہ ازیں ماریہ علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ ایک ساتھ کوئی تصاویر شیئر نہیں کی گئیں تاہم حالیہ عمرہ ادائیگی میں بھی بلال اور درفشاں سلیم وہاں بھی ایک ساتھ عمرہ ادا کر رہے تھے ’۔
ماریہ علی کا کہنا تھا اب تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازع جنم لے رہا ہے کہ یہ دونوں فنکار خفیہ طور پر شادی کر چکے ہیں اور جلد دنیا کے سامنے اس رشتے کی حقیقت کو بے نقاب کریں گے۔
واضح رہے کہ چند سوشل میڈیا صارفین کو یوٹیوبر ماریہ علی کے دعوے پسند نہیں آئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور آپ کو ایسی جعلی خبریں نہیں بتانی چاہیے‘۔ مداح یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ باضابطہ اعلان کا انتظار کریں گے۔