پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر کی شمولیت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر کی شمولیت ہوئی ہے۔
بلیک برن روورز انڈر 21 ٹیم سے کھیلنے والے گول کیپر آدم خان کیمپ میں طلب کرلیے گئے۔
آدم خان کو سعودی عرب کیخلاف میچ کے لیے کیمپ میں بلایا گیا ہے۔
بلیک برن روورز نے پاکستان کیمپ کے لیے آدم خان کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب کے خلاف میچ کے لیے ابتدائی کھلاڑیوں کا کیمپ 17 مئی سے شروع ہوگا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ 6 جون کو ہوگا۔ پاکستان فٹبال ٹیم 11 جون کو تاجکستان سے اووے میچ بھی کھیلے گی۔