ریاست کو سپورٹ کرنا ہوگا، گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کام نہیں چلے گا: وزیر توانائی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے کام نہیں چلے گا، انہیں ریاست کو سپورٹ کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تو مجھے فون کر کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
وزیر توانائی نے کہا کہ اگلے پورے سال کیلئے بجلی کی قیمتوں سے آئی ایم ایف کا کوئی تعلق نہیں، ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ یہ ہے کہ گردشی قرضے کو 2 ہزار 310 ارب روپے سے اوپر نہ جانے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں فروخت کریں گے، سولر پینل لگانے والوں سے معاہدے پر عمل ہوگا جبکہ سولر پر ٹیکس لگانے کیلئے بحث بعد میں کریں گے۔