جماعت اسلامی کا آج لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر”حق دو کسان مارچ”کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آج لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر “حق دو کسان مارچ” کا اعلان کر دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ان کے احتجاجی مارچ اور دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، یہ احتجاج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر کیا جا رہا ہے۔
محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جب سے نئی حکومت آئی ہے، ایک کے بعد ایک بحران سر اٹھا رہا ہے، گندم کی اونے پونے داموں خریداری سے کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “حق دو کسان مارچ” پُرامن ہوگا جس میں صوبے بھر کے شہروں سے کاشتکار شریک ہوں گے, جب تک حکومت کسانوں کی بات نہیں سنے گی، وہ سڑکوں پر رہیں گے۔