9 مئی میں ملوث ٹولے کو ایوان کا ماحول ہرگز خراب نہیں کرنے دیں گے: شازیہ مری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلر پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایوان میں غنڈا گردی کرنے آتی ہے انہیں عوام سے کوئی غرض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے غریب اور پسے ہوئے طبقے کی بات کی تو چیئر مین کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے شور مچا کر سارہ ماحول خراب کردیا۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ ہم 9 مئی میں ملوث ٹولے کو ایوان کا ماحول ہرگز خراب نہیں کرنے دیں گے۔
شازیہ مری نے بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایوان میں کسانوں کیلئے آواز اٹھائی اور کسانوں کے معاشی قتل پر حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔