نیویارک ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیار، اسپورٹس اسٹارز اسٹیڈیم کی جھلک دیکھنے پہنچ گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیویارک کا نساؤ اسٹیڈیم آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیار ہوگیا، ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز اسٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے کی گراؤنڈ پر پہنچ گئے۔
اسٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے والے اسٹارز میں پاکستان کے شعیب ملک، انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، یو ایس اے ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل بھی شامل تھے۔
اسپورٹس اسٹارز نے ایک بڑے کرکٹ بیٹ پر دستخط کیے اور اسٹیڈیم کی بہترین پوزیشن پر بیٹھ کر گراونڈ کا نظارہ کیا۔
اسپورٹس اسٹارز کا دستخط شدہ بیٹ ٹورنامنٹ کے دوران گراؤنڈ پر نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔