لکی مروت؛ خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے محکمہ تعلیم کے اہلکار سمیت 2 گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے خواتین ٹیچر کو جنسی طور ہراساں کرکے بلیک میل کرنے میں ملوث ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان سے تین موبائل فون اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
حکام کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل راولپنڈی چودھری عبد الروف نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لکی مروت میں تعینات سرکاری افسران کی جانب سے خواتین ٹیچرز کو ہراساں کیے جانے کی اطلاعات پر انکوائری شروع کروائی تو ہوش ربا انکشافات سامنے آئے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل راولپنڈی کی ٹیم نے لکی مروت میں چھاپہ مارکر دو ملزمان عارف اقبال اور خالد فراز کو گرفتار کرلیا۔
حکام کا کہناتھا کہ ملزم عارف اقبال ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لکی مروت میں بطور سپرینٹنڈنٹ تعینات ہے . گرفتار ملزمان خاتون ٹیچرز کو جنسی طور پر ہراساں کرتے تھےاور قابل اعتراض مواد کی آڑ میں دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے ۔
ملزمان نے متاثرین کا قابل اعتراض ڈیٹا واٹس ایپ پر بھی شئیر کیاملزمان سے 3 موبائل فونز اور قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئی ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف متعدد دیگر متاثرین نے بیان ریکارڈ کروانے کے لئے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی سے رابطہ کر لیا۔
ملزمان گزشتہ کئی ماہ سے خواتین ٹیچرز کو ہراساں کر رہے تھے اور اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی آڑ میں بلیک میل کرکے ان سے رقم کا بھی مطالبہ کرتے رہے۔ ملزمان کو جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے لکی مروت سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لکی مروت کے دیگر افسران سے تفتیش کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔
حکام کا کہناتھا کہ اختیارات سے تجاوز کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔

Recent Posts

پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان…

1 min ago

ریپ کیسز سے متعلق قانون میں ترمیم کیلیے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…

12 mins ago

ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…

28 mins ago

عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ اعلامیہ

عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…

44 mins ago

وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…

59 mins ago

سردیوں میں وزن کم کرنے کیلئے بہترین غذائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…

1 hour ago