ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی دوسرا سیمی فائنل بھارت کو الاٹ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم اگر گروپ راؤنڈ سے آگے بڑھتی ہے تو اسکا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں جیت کر آنے والی ٹیم سے ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں ہوگا۔
بھارتی ٹائم زون کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے میچ کا وقت بھی تبدیل کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ لائیو میچ دیکھ سکیں، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 شروع ہوگا جو کہ بھارتی ٹائم کے مطابق اسوقت رات کے 8 بجے ہوں گے۔
پہلا سیمی فائنل جو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جانا ہے، مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا جو کہ بھارت میں 27 جون کو صبح 6 بجے دیکھا جاسکے گا۔
بھارت کی گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان، میزبان امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ کیساتھ پنجہ آزمائی کرے گی۔
ورلڈکپ 2024 کا فائنل ایک دن کا ہوگا جو 29 جون کو مقامی طور پر صبح 10 بجے شروع ہوگا جو بھارت میں شام 7:30 بجے کا وقت ہوگا۔ اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ دوسرے سیمی فائنل کا کوئی ریزرو ڈے نہیں ہوگا لیکن اگر کسی وجہ سے تاخیر ہوئی تو میچ کے لیے 250 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا۔ تاہم پہلے سیمی فائنل اور فائنل میں ریزرو دن ہوں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ناک آؤٹ میچ کا فیصلہ کن نتیجہ صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب دونوں ٹیمیں پہلے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے اس ریزرو ڈے کے بغیر کم از کم 10 اوورز تک بیٹنگ کرلیں۔ بالکل اسی طرح جیسے ماضی میں دوسرے ٹی ٹونٹی میچوں میں دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو کسی رکاوٹ کی صورت میں نتیجہ کا تعین کرنے کے لیے 5 اوورز تک بیٹنگ کرنی ہوتی ہے اور یہی اصول اس ورلڈکپ کے لیے بھی لاگو ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق 10 اوور کا اصول 3 ناک آؤٹ میچوں کیلئے ہے۔