قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے نمائندے اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔شاہد خٹک نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے سیٹ پر آکر زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہے، زرتاج گل اسپیکر چیمبر میں رو رہی ہیں۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران زرتاج گل بہاولپور کا ذکر کرتی رہیں، وہ طارق بشیر چیمہ کو بہاولپور یونیورسٹی تصویر اسکینڈل کا حوالہ دیتی رہیں۔
طارق بشیر چیمہ اپنی تقریر کے بعد زرتاج گل کی نشست کی طرف بڑھے تھے اور انہوں نے زرتاج گل کو کچھ الفاظ کہے تھے۔
طارق بشیر چیمہ کے زرتاج گل کو کہے الفاظ پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھڑک اٹھے تھے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے تھے۔