پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53واں پی این اسٹاف کورس منعقد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مسلح افواج کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کے بطور جنگی تیاری کے کردار کو سراہا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاک بحریہ ہمیشہ پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کیلئے قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔