ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کوئی وارم اپ میچ کیوں نہیں کھیلے گی؟ وجہ جانیے


دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کے میچز موجود نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انگلینڈ کیخلاف سیریز کی وجہ سےورلڈ کپ وارم اپ میچ نہیں کھیلے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان ہوں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔ورلڈ کپ میں شریک 20 میں سے 17 ٹیمیں ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ ورلڈکپ کے وارم اپ میچز 27 مئی سے یکم جون کے درمیان ہوں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم یکم جون کو انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔