بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت حج کرنے والے شخص کو چاہے وہ مقامی شہری یا غیرملکی ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرمجاز طریقے سے حج کرتے پکڑا جانے والا شخص اگر مقدس شہر مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے،حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین سٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹرمیں پایا گیا تواسے گرفتار کیا جائے گا اور جرمانہ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کو دوگنا کر دے گی اور حج کے دوران جعلی حج سرگرمیوںکی سختی سے بیخ کنی کی جائے گی۔