ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور


سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ کونسل نے بجٹ سال 2023, 2024 کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ باہمی اتفاق سے منظور کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میر خدائے رحیم رودینی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی عبدالواحد ہارونی کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا سال 2023 ، 2024 کا 2830577 روپے کا بجٹ پیش کردیا ، جسے ڈسٹرکٹ کونسل کے تمام ممبران نے باہمی اتفاق سے منظور کرلیا ، ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقدہ بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت چیئرمین یونین کونسل مولی حافظ خلیل الرحمٰن لہڑی نے حاصل کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی عبدالواحد ہارونی وائس چیئرمین سردار زادہ میر خدائے رحیم رودینی جمعیت علمائ اسلام کے امیر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مولانا عبدالرحمن ساسولی میر نوراحمد ریکی میر حبیب اللہ محمد حسنی نمائندہ نوابزادہ میر شہزور خان زہری منیرآزاد ایڈوکیٹ سمیت دیگر تمام ممبران اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سعید احمد ریکی اسسٹنٹ انجنیئر عبدالخالق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کونسل پیرجان سوراب پریس کلب کے چیئرمین شبیر احمد لہڑی بھی موجود تھے ، بجٹ کو باہمی اتفاق سے منظور کرنے پر اسپیکر وائس چیئرمین چیئرمین میر خدائے رحیم رودینی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حاجی عبدالواحد ہارونی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مولانا عبدالرحمن ساسولی نے تمام ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مشترکہ مقصد ضلع کے عوام کی خدمت کرنی ہے اس کے لیے ہم رواداری اور باہمی مشاورت و اتفاق سے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل مولی حافظ خلیل الرحمٰن لہڑی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل ضلع کا موثر نمائندہ فورم سمجھا جاتا ہے ، اس کے زریعے ممبران اپنے علاقوں کے مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ آفیسران تک بہتر انداز میں پہنچا سکتے ہیں اس لئے ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاسوں کا بروقت انعقاد اور ضلع کے ذمہ دار آفیسران کی موجودگی ناگزیر ہے تاکہ وسائل کا انتظار کیئے بغیر بھی یہاں عوام کی ترجمانی ہو۔