وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران کو تین۔ ایک سے شکست دیکر پاکستان نے ملسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ایران کے خلاف پاکستان نے 18-25، 25-23، 16-25 اور 20-25 سے کامیابی حاصل کی۔
سینٹرل ایشیا والی بال کے لیگ اسٹیج میں پاکستان ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے، ایونٹ کا فائنل کل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔