لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد انٹر سٹی رو ٹس پر کرایوں میں 3 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے چیئرمین حاجی اکرم ذکی کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، لاہور سے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی روٹس پر 10 روپے جبکہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر لمبے روٹس پر 50 روپے فی مسافر یکطرفہ کرایہ کم کیا گیا ہے۔